مہمان نوازی کا شکریہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا،شیو پرتاب بجاج

مہمان نوازی کا شکریہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا،شیو پرتاب بجاج

لاہور (کامرس رپورٹر)بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کے لیڈرشیو پرتاب بجاج نے کہا ہے کہ ہمیں یہاں پر جو عزت دی گئی وہ ہم زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔ عبادت گاہوں کی حفاظت اور تزئین و آرائش پر حکومت پاکستان اور چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق کا خصوصی شکر گزار ہوں انہوں نے ہماری ایسی مہمان نوازی کی جس کا شکریہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتایہ پاک دھرتی ہمارے لیے بہت مقدم ہے اور میری خواہش ہے کہ پاک بھارت تعلقات اس قدر مضبوط ہوں کہ ویزہ کی پا بندیاں ختم ہو جائیں اور ہم آزادانہ یہاں آجا سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے متروکہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر یاتریوں کے اعزاز میں دیے گئے ڈنر کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر ملنے والی عزت افزائی اور مذہبی آزادی کی تعریفیں اپنے وطن جا کر بھی ضرور کریں گے اور وہاں پر مقیم مسلمانوں کے ساتھ بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے ،چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق نے کہا کہ اقلیتوں کی خدمت میرا فرض ہے پاک بھارت کشیدگی کم ہو گی تو بہتر رویے اور سوچ بھی تبدیل ہو گی ،وزیر اعظم نواز شریف کی مدبرانہ سوچ اور حکمت عملی سے خطے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس کا فائدہ براہ راست عوام کو ہو گا ،انہوں نے کہا کہ مندروں کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کا کا م جار ی ہے کٹاس راج مندر میں یاتریوں کی رہائش کے لیے 30کمروں پر مشتمل خوبصورت رہائشی کمپلیکس کی تعمیر پر کام ہو رہا ہے۔ پردھان سردار شام سنگھ نے کہا کہ ہمارے گوروبا با گور نانک جی نے پیارو محبت کا سبق دیاہے اور اسی درس کے ناتے مسلمان اور ہندو ہمارے بھائی ہیں ،پاکستان امن کی دھرتی ہے اور یہاں پر ہندو سکھ اپنی مرضی سے آزاد زندگی گزار رہے ہیں ،ہندو یاتریوں کے ڈپٹی پارٹی لیڈر ستیش کمار نے کہا کہ چیئرمین بورڈ نے ہمارے سالوں کے کام دنوں میں کر کے ہمارے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔ تقریب میں سیکرٹری بورڈ اکرام الحق ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،ڈپٹی سیکرٹری عمران خان ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاندسمیت دیگر اقلیتی رہنما ء اور سینئر کالم نگار صحافیوں اور دانشور حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں کلچرل پرو گرام اور دونوں ملکوں کے معروف گیت اور ترانے بھی پیش کیے گئے ۔ہندو یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے واپس چلے جائیں گے جہاں صدیق الفاورق انہیں الوداع کریں گے ۔

شیو پرتاب بجاج

مزید : علاقائی


loading...