سی این جی سٹیشنوں کوغیر معینہ مد ت کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی

سی این جی سٹیشنوں کوغیر معینہ مد ت کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی طرف سے آر ایل این جی کے مال بردار جہاز پر ذخیرہ ختم ہونے کے بعد پنجاب کے سی این جی سٹیشنوں کی گیس غیر معینہ مد ت کے لیے بند کر دی گئی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ میں ہی سی این جی سیکٹر کی گیس دو ماہ بحال کی گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق آر ایل این جی کا ذخیرہ مال بردار جہاز پر ختم ہونے کے باعث آج صبح6بجے سے سی این جی سٹیشنوں کی گیس بند کر دی جائے گی ۔ جس کے بعد اب گیس کی بحالی قطر سے آر ایل این جی کی نئی کھیپ آنے کے بعد جنوری یا فروری میں بحال کی جائے گی۔ ادھر ماہرین گیس کا کہنا ہے کہ جب تک ایل این جی کی کھیپ ایک سے زائد مال بردار جہازوں پر کراچی نہیں آئے گی اس وقت تک سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں ہے۔ اب ایل این جی لینے کے لیے کراچی سے یہی مال بردار جہاز قطر جائے گا اور ایل این جی لائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...