3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس 31 دسمبر کو ختم ہوجائیگا،مزید توسیع نہ کرنے کافیصلہ

3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس 31 دسمبر کو ختم ہوجائیگا،مزید توسیع نہ کرنے کافیصلہ

لاہور (اسد اقبال)وزارت خزانہ او ر ایف بی آر کی جانب سے حکو متی ریو نیو کو بڑ ھانے اور ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے بنکوں کے ذریعے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3فیصد شرح کی توسیع کی گئی تاریخ 31 دسمبر کو ختم ہوجائی گی تاہم وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور تمام تاجروں کوہر صورت ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب تاجر تنظیموں نے بھی بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس کو کسی صورت ادا نہ کر نے کا عندیہ دیا ہے اور اس کے لیے حکو مت مخالف بھر پور تحریک کا آغاز کر نے کے لیے تاجر رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔یا درہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے صوبائی وزارتوں کی درخواست پربنک ٹرانزکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 31 دسمبر تک بڑھا دی تھی تاہم تاجر تنظیموں اور بنک کے ساتھ لین دین کرنے والوں کے تمام تر احتجاج کے باوجود ود ہولڈنگ ٹیکس شرح 3فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ تاجر وں کی نمائندہ تنظیوں کی طرف سے’’ ود ہولڈنگ ٹیکس‘‘ برقرار رکھنے کے فیصلہ کے خلاف2 جنوری سے ہڑتال کی نئی حکمت عملی تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔جس کے مطابق 5جنوری کو پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں تاجر ہڑتال کااعلان کردیں گے۔واضح رہے کہ تاجروں کے بھر پور احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکو مت نے وزارت خزانہ کو تنبیہ کی تھی کہ فی الحال مذکو رہ ٹیکس کو نافذ کر نے میں تاخیر کی جائے ۔آل پاکستانانجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ اور قو می تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ بزنس مین کمیو نٹی پر بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس کی لٹکائی جانے والی تلوار ذہنی امراض کا باعث بن رہی ہے ۔ تاجر برادری کی جانب سے بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس کو یکسر مستر د کر نے کے باوجو د حکو مت اپنی ضد پر بضد ہے جس کو ہو ش کے ناخن لینے چائیے ۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسا کہیں نہیں ہے کہ بنکوں میں مو جو د شہریوں کی امانتوں پر ٹیکس لگائے جائے ۔حکو مت کے ساتھ ہو نے والے مذاکرات بھی کسی مثبت نتیجہ کی جانب نہ پہنچ سکے ہیں لہذا حکو مت کوچائیے کہ مذکورہ ٹیکس کو رواں ماہ میں ہی واپس لینے کا اعلان کر ے بصورت دیگر آئندہ ماہ تاجر تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر حکو مت مخالف بھر پور احتجاج کر تے ہوئے لاہور سمیت ملک بھر میں شٹر ڈاؤ ن پاور کا استعمال کر یں گے ۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے آغاز پر بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس عائد ہو جائے گا اور شر ح اعشاریہ تین فیصد کے حساب سے بنکوں سے رقوم کے لین دین پر کٹو تی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔جس میں کسی قسم کا ابہام نہ ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص نے بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس میں رکاوٹ ڈالنے کی کو شش کی گئی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...