پاکستان کا زمین سے زمین پر مارکرنیوالے شاہین ون اے ابلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین پر مارکرنیوالے شاہین ون اے ابلیسٹک میزائل کا کامیاب ...

  راولپنڈی (آن لائن) پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ‘ میزائل 900 کلو میٹر تک ہر طرح کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر اور وزیراعظم کی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے زمین سے زمین پرمار کرنے والا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ شاہین ون اے بیلسٹک میزائل 900 کلو میٹر تک ہر طرح کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور میزائل مختلف اقسام کے وار ہیڈز بھی ہدف تک لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ شاہین ون اے بیلسٹک میزائل نے بحرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ تجربے کا مقصد میزائل میں نصب شدہ ہتھیاروں کے نظام اور تکنیکی پیرا میٹرز کی مزید جانچ پڑتال کرنا تھا۔ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے کامیاب تجربہ کرنے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے بھی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ میزائل 2700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...