عمرا ن خان ریحام سے خوفزدہ تھے ، میسج پر طلاق دی،عارف نظامی

عمرا ن خان ریحام سے خوفزدہ تھے ، میسج پر طلاق دی،عارف نظامی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ نگار عارف نظامی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام خان کو میسج کے ذریعے طلاق اس لیے دی کیوں کہ ریحام خان کی وجہ سے ان کی گھگی بندجاتی تھی ،وہ بہت خائف او ر پریشان تھے،انہوں نے سوچا کہ یہاں سے گئی ہے تو طلاق بھیج دوں ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر نے کہا کہ ریحام خان نے کہاہے کہ وہ کسی عارف نظامی کوجانتی بھی نہیں ہیں اور انہوں نے یہ سب کچھ رینٹنگ لینے اور ریڈارپرآنے کیلئے کیاہے جس پر عارف نظامی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریڈار پرآنے کی ان کوضرورت تھی اور اس کیلئے انہوں نے عمران خان سے شادی کی جبکہ مجھے اپنا تعارف کروانے کیلئے کسی خبر کی ضرورت نہیں ہے اور میں اس کا محتاج بھی نہیں ہوں ،ریحام خان ویدر گرل تھیں اور اب وہ خود کو اینکر سمجھتی ہیں ۔سینئر صحافی کا کہناتھا کہ عمران خان نے جس طریقے سے ریحام خان کو طلاق دی دراصل وہ ذاتی طور پر بھی اس سے متفق نہیں ہیں ،عمران خان ریحام خان سے اس قدر خوف کھاتے تھے کہ ان کی گھگی بند ہو جاتی تھی ،وہ بہت خائف اور پریشان تھے ،جب ریحام خان یہاں سے گئیں اور انہوں نے سوچا کہ طلاق بھیج دوں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...