دہشتگردی اور قتل کیس میں2مجرموں کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد

دہشتگردی اور قتل کیس میں2مجرموں کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دہشت گردی اور قتل کیس میں دومجرموں کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ راضی نامہ کی بنیاد پر مجرموں کی پھانسی رکوانے کے لئے ہائیکورٹ کی بجائے متعلقہ فورم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مجرم اشتیاق اور لیاقت کی پھانسی رکوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، مجرموں کے ورثاء کی طرف سے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ دونوں مجرموں کو شہری مختار اور افضال کے قتل میں سترہ دسمبر کو فیصل آباد جیل میں پھانسی دینے کیلئے ڈیتھ ورانٹ جاری کئے گئے ہیں،مجرموں اور مقتولین کے ورثاء میں راضی ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کی بجائے اگر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا جاتا تو وقت ضائع ہو سکتا تھا لہذا ہائیکورٹ دونوں مجرموں کی پھانسی روکنے کا حکم دے۔

مزید : علاقائی


loading...