نئے ڈیموں کی تعمیر، جنگلات اورگلیشیرز کے تحفظ کے لئے دائردرخواست پر وفاق سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس

نئے ڈیموں کی تعمیر، جنگلات اورگلیشیرز کے تحفظ کے لئے دائردرخواست پر وفاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نئے ڈیموں کی تعمیر، جنگلات میں اضافے اورملکی گلیشیرز کے تحفظ کے لئے دائردرخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔مسٹر جسٹس شاہد وحید کے روبرو کاشف سلمانی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نئے ڈیم نہ بننے اور زیادہ درختوں کے خاتمے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملکی گلیشیرز کے پگھلنے کا عمل تیزی سے بڑھ چکا ہے جس سے ملک میں سیلابوں میں اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا نئے ڈیموں کی تعمیر اور ملک میں جنگلات کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -