گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ بار کا دورہ

گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ بار کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ قوم سانحہ پشاور کے ننھے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولے گی، نیشنل ایکشن پلان میں خامی ہوسکتی ہے لیکن حکومت کی نیت صاف ہے ۔وہ گزشتہ روز ہائیکورٹ بار کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لاہور ہائیکورٹ بار پہنچے تو صدر ہائیکورٹ بار پیر مسعود چشتی، ہائیکورٹ بار کے صدارتی امیدوار رمضان چودھری، وائس چیئرمین پاکستان بار اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر وکلاء نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ قوم سانحہ پشاور کے ننھے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی، حکومت اور اس کے ادارے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

مزید :

علاقائی -