سلمان تاثیر برسی حملہ کیس، 4 مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت دو ہفتوں تک ملتوی

سلمان تاثیر برسی حملہ کیس، 4 مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت دو ہفتوں تک ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سلمان تاثیر برسی حملہ کیس میں سزا پانے والے 4 مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر مدعی مقدمہ کے وکیل کو دلائل دینے کے لئے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔ مسٹر جسٹس صداقت علی خان اور مسز جسٹس ارم سجاد گل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مجرموں محمد عدیل، فرقان، افتخار اور کاشف منیر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی، اپیل کنندگان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار ملزموں کو حقائق کے منافی اور ناکافی شواہد کے باوجود سزائیں سنائی ہیں۔مدعی مقدمہ عبداللہ ملک کے وکیل نے وکالت نامہ داخل کرواتے ہوئے دلائل کے لئے مہلت دینے کی استدعا کی عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی


loading...