ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج ، طلبہ کے پہلے سمسٹر کے نتائج جاری کرنے کا حکم

ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج ، طلبہ کے پہلے سمسٹر کے نتائج جاری کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )کو ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کے 96طلباء و طالبات کے پہلے سمسٹر کے نتائج جاری کرنے کا حکم دے دیا تاہم ان طلباء و طالبات کو ڈگریاں جاری کرنے کا معاملہ عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیاگیا ہے۔جسٹس شاہد جمیل خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نتائج روکنے سے متعلق پی ایم ڈی سی اور طلباء و طالبات کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ایم ڈی سی کے لیگل ایڈوائزبیرسٹر چودھری محمد عمر نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے عبوری حکم کے ذریعے ریڈ کریسنٹ کالج کو ایم بی بی ایس کے طلبہ کے داخلے کرنے کی اجازت دی تھی تاہم بعد میں عدالت میں ریکارڈ پیش کیا گیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ ریڈکریسنٹ میڈیکل کالج متعلقہ قواعد وضوابط پر پورا نہیں اترتا جس پر عدالت نے کالج کی درخواست خارج کر دی۔زویا اشرف سمیت طلباء و طالبات کی طرف سے آفتاب باجوہ اور اسد منظور بٹ ایڈووکیٹس نے موقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی اور کالج انتظامیہ کی لڑائی سے بچوں کا کوئی واسطہ نہیں، بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونا چاہئے۔

مزید :

علاقائی -