صحت کے بجٹ کومنصوبوں کی نذر کرنے سے روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر

صحت کے بجٹ کومنصوبوں کی نذر کرنے سے روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )صحت کے لئے مختص بجٹ کومبینہ طورپراورنج لائن ٹرین منصوبے کی نذر کرنے سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے صحت کے لئے مختص بجٹ کو اورنج لائن ٹرین منصوبے پر لگانا شروع کر دیا ہے۔صحت کا بجٹ نہ ہونے سے خناق کی ادویات ہسپتالوں سے غائب ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 22سے زائد بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ عدالت پنجاب کے شہریوں کی صحت کے لئے مختص بجٹ کو اورنج لائن ٹرین منصوبے پر صرف کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرے۔

مزید : علاقائی


loading...