توہین عدالت کی درخواست، ڈی جی نیب پنجاب کو پیش ہونے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہو رہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نیب پنجاب سید برہان علی کوآئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رابعہ امجد کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف ذیشان علی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 18لاکھ روپے کے عوض پانچ مرلے کا گھر بک کروایا مگر سوسائٹی کی طرف سے گھر واپس کیا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی جس کیخلاف نیب کو درخواست دی مگر نیب اس درخواست پر کارروائی نہیں کر رہا ۔عدالت نے ڈی جی نیب پنجاب کوپیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کر دی ۔