کالعدم تنظیم کے کارکن کی دھماکہ خیز مواد منتقلی کیس میں عمر قید کیخلاف اپیل مسترد

کالعدم تنظیم کے کارکن کی دھماکہ خیز مواد منتقلی کیس میں عمر قید کیخلاف اپیل ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے کارکن کی دھماکہ خیز مواد کی منتقلی کے کیس میں عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم محمد یعقوب کی عمر قید کے خلاف اپیل پر سماعت کی، مجرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کی تھانہ کلورکوٹ بھکر کے اہلکاروں کے ساتھ عداوت تھی جس پر پولیس نے اس کے خلاف دھماکہ خیز مواد کی منتقلی کا جھوٹا مقدمہ بنا کر گرفتار کر لیا۔ محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل خرم خان نے ریکارڈ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے محمد یعقوب کے گھر سے 4 دستی بم اور 4 ڈیٹونیٹرز برآمد کئے۔ دو رکنی بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد مجرم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

مزید : علاقائی


loading...