میاں بیوی کو زندہ جلانے میں ملوث7 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

میاں بیوی کو زندہ جلانے میں ملوث7 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے، توڑپھوڑ اور اشتعال انگیزی میں ملوث سات ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دورکنی بنچ نے ارشد مستری، خلیل، محمد یعقوب، امجد علی، وقاص بشیر، عبدالستار، عبدالقدوس کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی۔ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل میاں اویس مظہر نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سات ملزموں کو گنہگار قرار دیا ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے پہلے بھی سانحہ کوٹ رادھا کشن میں ملوث دیگر ملزموں کی ضمانتیں مسترد ہو چکی ہیں ، ملزموں کا مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے، توڑ پھوڑ اور اشتعا ل انگیز میں فعال کردار ہے، دو رکنی بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد سات ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

مزید : علاقائی


loading...