سانحہ بلدیہ ،مرکزی ملزم رضوان قریشی کے حوالے سے رپورٹ مسترد

سانحہ بلدیہ ،مرکزی ملزم رضوان قریشی کے حوالے سے رپورٹ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رضوان قریشی کے حوالے سے پیش کردہ پولیس مسترد کردی ہے۔ عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رضوان قریشی کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو28دسمبرتک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، رضوان قریشی کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹریکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 6افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت اسلحہ ایکٹ کے 5مقدمات زیر سماعت ہیں ، ملزم رضوان قریشی نے تھانہ تیموریہ ، سرسید ، نیوکراچی ، عوامی کالونی میں 6افراد کو قتل کرنے کے مقدمات درج ہیں جبکہ آرٹلری میدان پولیس نے 2013میں رضوان قریشی کو اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا ، ماتحت عدالت نے 2014میں ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کیا تھا، تاہم سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی منظر عام پر آنے کے بعد ملزم رپوش ہوگیا،، عدالت اس سے قبل ملزم کے 9بار وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -