آرمی پبلک سکول کے شہداسے اظہار یکجہتی پنجاب کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

آرمی پبلک سکول کے شہداسے اظہار یکجہتی پنجاب کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے سانحہ اے پی ایس کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیا ہے۔16دسمبر2014کو پشاور میں آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج صوبے بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔جب کہ دیگر دفاتر میں معمول کے مطابق کام جاری رہے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...