مشتاق سکھیرا کی چھٹی منظور،نئے آئی جی کیلئے انٹرویو شروع
لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی120 روز کی بیرون ملک رخصت منظور ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق 18 دسمبر کو آئی جی پولیس پنجاب رخصت پر چلے جائیں گے اور ان کی جگہ نئے آئی جی کی تعیناتی کے لئے انٹرویو کا سلسلہ شروع ہوگیاہے اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیاہے چودھری محمد ایملش،امجد جاوید سلیمی ،عابد قادری،کیپٹن زبیر محمود آئی جی پولیس کے لئے مضبوط امیدوار ہیں ۔وزیراعظم پاکستان کی وطن وآپسی پر نئے آئی جی کا فیصلہ کردیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق چودھری محمد ایملش پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرچکے ہیں اور انہیں بعض پولیس افسروں کی جانب سے مبارکبادیں بھی مل چکی ہیں اس حوالے سے چودھری محمد ایملش کے ذرائع کا کہناہے کہ حکومت تو انہیں آئی جی پولیس بنانا چاہتی ہے مگر انہوں نے انکار کردیاہے ۔