وطن کیلئے جان دینے والوں کا کون رائیگاں نہیں جانے دینگے: آرمی چیف

وطن کیلئے جان دینے والوں کا کون رائیگاں نہیں جانے دینگے: آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(اے این این ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سانحہ پشاور کے شہداء اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کیلئے جان دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،قربانیوں پرثابت قدم رہیں گے،اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے،آپریشن ضرب عضب ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا،تمام اہداف حاصل کر کے رہیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدار ت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز اور فارمیشن کماندڑز سمیت پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کانفرنس میں ملک میں امن و سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور دیگر کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس نے دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے 16دسمبر2014کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے بچوں اور دیگر افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور زخمیوں نے وطن کے دفاع کیلئے عظم قربانیاں دی ہیں ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور قربانیوں پر ثابت قدم رہیں گے اور وطن کے لئے قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن تمام اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔انھوں نے کہا کہ شہداء کا خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے سانحہ پشاور کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔کانفرنس کو خطے میں درپیش علاقائی چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -