فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلافکارروائی،متعدد دوکانیں سر بمہر

فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلافکارروائی،متعدد دوکانیں سر بمہر

لاہور (کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر شہر بھر میں ملاوٹ مافیاکے خلاف سخت کاروائی جاری ہے جس کے نتیجہ میں ناقص و مضر صحت اشیاء فروخت کر نے والے متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے دکانوں کو سر بمہر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد ٹاؤن میں تعینات فیلڈ ٹیم نے حاجی پارک سوڈیوال میں واقع سوپر بیکری کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ، گٹر کے کھلے ڈھکنوں ، کھا نے کی اشیا ء کے غیر ڈھکے ہونے اور ہاتھ دھونے کے لئے صابن کے میسر نہ ہو نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے فلیٹس کے قریب واقع ذائقہ ریسٹورینٹ کو فریزر کی ناقص صفائی اور کھانہ سٹور کرنے کے غیر معیاری طریقے اور شاہد نہاری کو کھانے کی اشیا ء کے قریب حشرات پائے جانے کی بنا پر سر بمہر کیا جبکہ مدنی ریسٹورینٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔واہگہ ٹاؤن کی ٹیم کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے شادی پورہ میں واقع المراج سویٹس کو سلائیڈنگ ڈورزکی غیر موجودگی اور مٹھایؤں پر حشرات کی موجودگی کی بنا پر سر بمہر کیا گیا جبکہ صدیق فش کو مچھلی سٹور کرنے کے غیر مناسب طریقے کی بنا پر جرمانہ عائد کیا گیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم کی جانب سے کاروائی کر تے ہوئے المدینہ ملک شاپ اور نیو بسم اللہ کشمیری دال چاول کو میڈکلزکے بغیر کاروبار کرنے کی بنا پر سربمہر کر دیا گیا جبکہ حاجی سردار ڈرائی فروٹ یونٹ کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...