ایم ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ ٹو کیلئے داخلہ فارم کا شیڈول جاری کر دیا

ایم ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ ٹو کیلئے داخلہ فارم کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ ٹو اینول 2015ء کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22دسمبر اور ڈبل فیس کے ساتھ23دسمبر2015ء ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...