دہشتگردی کا مقابلہ علم کے ہتھیار سے کیا جائے گا،پنجاب ٹیچرز یونین

دہشتگردی کا مقابلہ علم کے ہتھیار سے کیا جائے گا،پنجاب ٹیچرز یونین

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء و اساتذہ ہمارا فخر ہیں۔ان کی لازوال قربانیوں کو صدیوں تک بھلایا نہیں جا سکے گا۔دہشت گردی کا مقابلہ صرف اور صرف علم کے ہتھیار سے کیا جا سکتا ہے۔

سانحہ APS کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔اساتذہ قوم کے نو نہالوں کو علم کے زیور سے آراستہ کر کے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینگے اور بچوں میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ہم شہید ہونے والے اساتذہ و طلباء کے عظیم مشن کو صدق دل سے جاری گے۔اور ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔پنجاب ٹیچرز یونین کے تمام ذمہ داران عہدیداران و کارکنان مرد و خواتین اساتذہ آج 16 دسمبر کے روز تعلیمی اداروں میں شہداء APS پشاور کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد یقینی بنائیں۔طلباوطالبات میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کی اہمیت واضح کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...