قائد اعظم محمد علی جناح کے 139ویں یوم ولادت کے سلسلے میں تقریری مقابلہ

قائد اعظم محمد علی جناح کے 139ویں یوم ولادت کے سلسلے میں تقریری مقابلہ

لاہور (خبر نگار خصوصی) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام بانئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 139ویں یوم ولادت کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری تقریبات یوم قائداعظمؒ کے دوران کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا( قائداعظمؒ یونیورسٹی گراؤنڈ30اکتوبر 1947ء) ‘‘ منعقد ہوا۔اس مقابلے میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض فرانسس لوئس اور سید عابد حسین شاہ نے انجام دیے۔

منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق کفیل رانا نے اول‘ حافظہ کنول قریشی نے دوئم اور محمد اسامہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ جویریہ بتول اور شمع شوکت کو حوصلہ افزائی کے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ تقریبات یوم قائداعظمؒ کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...