اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے والے گارڈ کو 8ماہ قید 16لاکھ جرمانہ

اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے والے گارڈ کو 8ماہ قید 16لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب نے مسلم کمرشل بنک گڑھی شاہو برانچ کی اے ٹی ایم مشین سے 16 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکلوانے والے سیکورٹی گارڈ کو 8 ماہ قید اور 16 لاکھ 30 ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔بنک جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں ایف آئی اے لاہور نے مسلم کمرشل بنک گڑھی شاہو برانچ کے سیکورٹی گارڈ محمد ریاض کے خلافاے ٹی ایم کی مشین سے 16لاکھ30 ہزارروپے کی رقم غائب کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے مقدمہ کے فوری بعد دوران تفتیش غائب کی گئی رقم برآمد کرلی گئی تھی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ملزم تین ماہ سے جیل کے اندرہے عدالت میں دوران سماعت سیکورٹی گارڈ محمد ریاض نے پیش ہو کراقبال جرم کرلیا جس پر عدالت نے اس سے رقم برآمد ہونے پر 8ماہ قید اور 16لاکھ 30 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

ہے ،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ اگر ملزم جرمانہ ادا نہیں کرے گا تو اسے مزید دو ماہ قید بھگتنا ہو گی۔علاوہ ازیں بینک جرائم کورٹ نمبر II کے جج عبدالقیوم خان نے عدالت میں گواہ پیش نہ کرنے پر ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے۔عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر کو گواہوں سمیت 26جنوری کو عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب داخل کرنے کے ساتھ ساتھ گواہ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...