پی یو میں ذہنی مریضوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے فلاحی نمائش

پی یو میں ذہنی مریضوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے فلاحی نمائش

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ذہنی مریضوں کی اقتصادی فلاح و بہبود ، سماجی مدداور ذہنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے فلاحی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس کے طلبہ اور ان کے سپر وائزکے زیر نگرانی ذہنی مریضوں نے مختلف اشیاء مثلاً زیورات ، پنسل باکسز اور پرس بنائے۔ ڈائریکٹر سنٹر پروفیسرڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا کہ ان مہارتوں کو سکھانے کا مقصد ان کی معاشی فلاح کو بڑھانا ہے تاکہ وہ خود اعتمادہوکر معاشرے کے فعال رکن بن سکیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، فیکلٹی ممبران ، طلبہ اور ملازمین نے ذہنی مریضو ں کی بنائی اشیا خرید کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...