69واں جشن میلاد اور 18واں عرس

69واں جشن میلاد اور 18واں عرس

لاہور(پ ر)مرکزی جمعیت عالیہ سہرورد یہ خالقیہ رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام 69ویں محفل میلاد النبیﷺ اور پیرِطریقت،رہبرِ شریعت حضرت سید عبدالخالق شاہ گوہر زریانی،سہروردی، چشتی،قادری نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کے18 ویں سالانہ عرس مبارک کی محافل کا انعقاد 20دسمبر صبح 9بجے سے دو پہر 2بجے تک دربار عالیہ سہرورد یہ خالقیہ ٹھوکر نیاز بیگ سے 2کلو میٹر رائے ونڈ روڈ کچی کوٹھی سٹاپ سے جانب مشرق ڈیڑھ کلومیٹر سڑک الحمرا ٹاؤن لاہور ہو رہا ہے۔محافل پاک کا پروگرام تلاوت کلام پاک،ختم خواجگان،مواغط حسنہ،محفلِ سماع اور ہدیہ سلام ببارگاہ خیر الانام ﷺ ہیں۔دعا کے بعد تقسیم لنگرہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...