بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے کو ایک سال قید 40ہزار وپے جرمانہ

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے کو ایک سال قید 40ہزار وپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری جہانگیراحمد نے بغیرلائسنس میڈیکل سٹور چلانے کے الزام میں ملوث اقبال میڈیکل سٹور کے مالک کو ایک سال قید اور 40ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری جہانگیراحمد کی عدالت میں ڈرگ انسپکٹرنے علامہ اقبال ٹاون میں بغیرلائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر میڈیکل سٹور کے مالک محمد اقبال کے خلاف چالان پیش کیا۔۔ عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے محمد اقبال کو ایک سال قید اور 40ہزارروپے جرمانے کی سزا دی۔

ملزم وارننگ کے باوجود میڈیکل سٹور چلا رہا تھا۔اس کے علاوہ چیئرمین ڈرگ کورٹ نے بچوں کا غیر معیاری سیرپ فروخت کرنے پر جافسن فارما کمپنی حیدرآباد کے چیف ایگزیکٹو محمد جعفر کو 50ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا دے دیا ہے ۔ عدالت میں ڈرگ انسپکٹر کی طرف سے چالان پیش کیا گیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...