عدالتی حکم عدولی پر تھانہ شفیق آباد کے 11پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم عدولی پر تھانہ شفیق آباد کے 11پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مبشر ندیم نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایک ہی تھانے شفیق آباد کے 11پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ اہلکاروں کو گرفتار کرکے عدالت میں آج 16دسمبر کو پیش کیا جائے۔عدالت میں تھانہ شفیق آباد کا ایک قتل کا کیس 'سرکار بنام رضوان 'زیر سماعت ہے ،یہ مقدمہ 2009ء میں درج کیا گیا۔سیشن عدالت میں کیس آنے پر عدالت نے کیس کے گواہوں کو طلب کیا عدالت نے تھانہ شفیق آباد کے چار سب انسپکٹر شفیق احمد، ریاض احمد، منیراحمد، پرویز خان، اے ایس آئی محمد اسماعیل اور پانچ کانسٹیبل محمد رفیق، اللہ رکھا، محمد یونس، حفیظ احمد اور محمد اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...