سابق تفتیشی انچارج ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار

سابق تفتیشی انچارج ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن عظمی اختر نے رشوت کیس میں ملوث اکبری گیٹ تھانے کے سابق انوسٹی گیشن انچارج ملک اللہ بخش کی ضمانت خارج کردی سب انسپکٹر احاطہ عدالت سے فرارہوگیاہے۔عدالت میں تھانہ اکبری گیٹ انوسٹی گیشن کے انچارج ملک اللہبخش کی درخواست ضمانت کی سماعت تھی سب انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن نے راوی روڈ کے لقمان بٹ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا

سب انسپکٹر پر الزام تھا کہ اس نے مدعی کے بھائی کو مقدمے سے فارغ کرانے کے لیے بھاری رشوت لی تھی۔ درخواست آنے پر وکلا نے بحث کی جس پر عدالت نے ملک بخش کی ضمانت خارج کردی فیصلے کے وقت سب انسپکٹر احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا،اسی عدالت نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے کیس میں ملوث قصور کے تنویراحمد کی درخواست ضمانت خارج کردی ملزم بھی فیصلے کے وقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...