صوابی ،آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پہلی برسی ،تعزیتی ریفرنس

صوابی ،آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پہلی برسی ،تعزیتی ریفرنس

صوابی( بیورورپورٹ)آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر ۱ مرغز ضلع صوابی میں شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کر نے کے لئے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوئی جس میں اے پی ایس کے شہداء کی ایصال ثواب کے لئے قر آن خوانی کی گئی تعزیتی ریفرنس میں طالبات کے علاوہ ان کے والدین پی ٹی آئی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے ہیڈ مسٹریس تحمل راعنا نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کو ہم قیامت تک نہیں بھلا سکتے کیونکہ دین اسلام میں اللہ پاک نے سب سے بڑا مر تبہ شہید کو دیا ہے۔ ان معصوم شہداء کی قر بانیاں رنگ لائے گی#

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...