سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو سلام ،نیشنل ایکشن پلان کے اہم حصوں پر عمل نہیں ہو رہا ،آصف علی زرداری

سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو سلام ،نیشنل ایکشن پلان کے اہم حصوں پر عمل نہیں ہو ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی پبلک سکول کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے اہم حصوں پر عمل نہیں کیا جارہا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق صدر نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو سلام پیش کیا ،ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بہت سے اہم حصوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،نیشنل ایکشن پلان میں مدارس کی اصلاحات کے حوالے سے زور دیا گیا تھا لیکن مدارس کی اصلا حات دور دور تک نظر نہیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ کھو کھلے الفاظ سے بچوں کو خراج عقید ت پیش نہیں کیا جا سکتا ،شر پسند اب بھی کھلے عام گھوم رہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...