خیبر پختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اعلی تعلیم کا اجلاس

خیبر پختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اعلی تعلیم کا اجلاس

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اعلی تعلیم کا ایک اجلاس منگل کے روز رکن صوبائی اسمبلی صالح محمد کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی محمود جان ،محمد شیراز ،ضیاء اﷲ بنگش، محترمہ نجمہ شاہین، محترمہ راشدہ رفعت ،سید جعفر شاہ، محترمہ عظمیٰ خان اور محترمہ معراج ہمایون کے علاوہ سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم ،وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ کی تحریک التواء جو سوات یونیورسٹی سے متعلق تھی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی محترمہ عظمیٰ خان کی تحریک التواء جو پشاور یونیورسٹی میں ایک لیکچرر کے رویے سے متعلق تھی پر تفصیلی غور خوض کیا گیا۔اسی طرح کمیٹی نے فرنٹےئر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اثر کالجوں سے متعلق امور کو بھی زیر بحث لایا گیا۔مزید برآں کمیٹی نے ٹیچنگ اسسٹنٹ کو ریگولرائز کرنے کے بارے میں محکمہ قانون ،محکمہ خزانہ اور محکمہ انتظامیہ کی رائے جاننے کیلئے ان محکموں کی شرکت کے بعد آئندہ اجلاس میں سفارشات مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...