ہنگو ،زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

ہنگو ،زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

ہنگو(بیورو رپورٹ)ضلع ناظم ہنگو کی طرف سے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم۔90متاثرہ خاندانوں میں گھی ،چینی ،آٹا اور دیگر امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب ڈسترکٹ سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ضلع ناظم مفتی عبید اللہ،ضلع نائب ناظم سید عمر،تحصیل ناظم عامر غنی،حاجی ضیاء الاسلام کاکاخیل،حاجی زیارت گل ،حاجی نصراللہ و دیگر نے زلزلہ متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے کہا کہ یہ لاکھوں روپے کا راش کسی اللہ کے بندے نے دیا ہے اور ضلع متاثرین میں تقسیم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے دکی انسانیت کی خدمت کر کے ہم قرب الہی کے مستحق ٹھر سکتے ہیں ۔مفتی عبید اللہ نے کہا کہ ہنگو کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وہ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور عوامی محرومیوں کا آزالہ کریں گے۔اس موقع پر تحصیل ناظم عامر غنی نے کہا کہ ضلع ناظم مفتی عبید کی طرف سے زلزلہ متاثرین میں امداد لائق ستائش اقدام ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسی طرح عوام کے خدمت کرتے رہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...