پشاور،بڑی تباہی سے بچ گیا،دہشت گردوں سے چالیس کلو بارودی مواد برآمد

پشاور،بڑی تباہی سے بچ گیا،دہشت گردوں سے چالیس کلو بارودی مواد برآمد

پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاورپولیس نے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا کر 5 رکنی دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چالیس کلو وزنی خود ساختہ بم ،راکٹ لانچر،گولے اور اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پشارو پولیس کوطلاع ملی تھانہ متھر ا کے علاقے میں سلینڈر دھماکہ ہوا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کی جس میں متھرا کے علاقے کے خطیب کاشف ولد تاج محمد کو حراست میں لیا گیا جس نے انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ متھرا کے علاقہ پانام ڈھیری میں منظم دہشت گرد گروہ موجو ہے جس پر ایس پی رورل کی نگرانی پولیس پر مشتمل ایک ٹیم نے گھر پر چھاپہ لگاکر پانچ رکنی منظم دہشت گرد گروہ عزیز الحق ولد عبدالرحیم ساکن متھرا،قاری کاشف ولد تاج محمد سکنہ یرغلجی متھرا،آفتاب ولد مصری خان ، شیر بہادر ولد محمد عمر،محمد عالم ولد محمد عمرساکنان پانام ڈھیری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عددبڑے سائز 40 کلوگرام کے خودساختہ بم ،ایک راکٹ لانچر ،چارگولے راکٹ لانچر،چارعدد فیوز ،ایک بم کی خالی خول ،ایک بندوق 12 بور،ایک پستول بمعہ 15 کارتوس برآمد کرلئے گئے ان کے باقی ساتھی ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے اور بہت جلد ان کو گرفتارکرلیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...