رشوت ستانی کاالزام،گرفتار نائب قاصد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

رشوت ستانی کاالزام،گرفتار نائب قاصد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر) سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے دھوکہ دہی ، فراڈ اور رشوت ستانی کے الزام میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے گرفتار نائب قاصدکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ایف آئی اے کرائم سرکل نے ملز م کو عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ فضل کریم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نائب قاصد ہے اور جعلی میڈیکل بل بنا کر محکمے سے رقم ہتھیائی ہے ، تفتیش مکمل کر لی گئی ہے ،ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملز م کو جیل بھیج دیا ہے ۔