دہشتگرد کبھی بھی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،ہمایوں اقبال

دہشتگرد کبھی بھی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،ہمایوں اقبال

  



راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آرمی پبلک سکول پشاور (اے پی ایس) میں درندگی کی داستان رقم کرنیو الے قوم کے عز م و حوصلے پست نہیں کر سکتے . آرمی پبلک سکول پشاور اور ضرب عضب کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے اور شہداء کی یاد کی شمعیں ہر دل میں ہمیشہ روشن رہیں گی .ان تاثرات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن پروفیسر ہمایوں اقبال نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی میں ذہنی آزمائش و تقریری مقابلوں کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا . مقابلے میں راولپنڈی کے بوائز اینڈ گرلزکالجز کے دس دس منتخب طلباء و طالبات نے شرکت کی . جنہوں نے اپنی تقاریر میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی لازوال قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہادر بچوں نے ایک مثال قائم کی ہے . انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور افواج پاکستان ان کے ناپاک وجود کو ارض پاک سے مٹانے کے لیئے جس تندہی اور ملی جذبے کے ساتھ کوشاں ہے وہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو ں گی . پروفیسر ہمایوں اقبال نے کہا کہ طلباء و طالبات اور اساتذہ ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں .اور اپنے کردار اور عمل سے ان دہشت گردوں کا راستہ روک سکتے ہیں جو ملک کی سلامتی کے دشمن ہیں . انہو ں نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ملک کی محافظ ہے اور تعلیم کے فروغ سے ہی جہالت کے اندھیرے دور کیے جا سکتے ہیں . اس موقع پر کالج کے پرنسپل الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کا جذبہ ہر دل میں معجزن ہے اور ملک کے طول و عرض میں قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کی یاد میں تقاریب ان سے دلی عقیدت اور یکجہتی کا مظہر ہے .ّ پرنسپل محمد اختر چوہدری نے اپنے خیالات ؂کے اظہار کے دوران کہا کہ پوری قوم اس وقت دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے پرعزم ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ہر سطح پر مختلف تقاریب اور سرگرمیوں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے . انہو ں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر بچوں کا جوش و جذبہ قابل تحسین ہے اور وہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے ہر قربانی کے لیئے تیار ہیں.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...