سرگودھامیں ٹائل سلیکٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام پر وقار تقریب کاانعقاد

سرگودھامیں ٹائل سلیکٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام پر وقار تقریب کاانعقاد

سرگودھا(بیورو رپورٹ) ٹائل سلیکٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہر سمیت ضلع بھر سے ماہر تعمیرات، آرکیٹیکٹ، سول انجینئرز، کنٹریکٹرز اور انویسٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے لئے پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا، اور پروجیکٹر کے ذریعے ٹائل سلیکٹ کی مصنوعات کی افادیت بارے شرکاء کو آگاہ کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹائل سلیکٹ کے مارکیٹنگ منیجر مبشر شاہ نے کہا کہ ان کی کمپنی کی ٹائلوں کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اسکی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہر سال کمپنی نئی ورائٹی متعارف کراتی ہے، اس کی وجہ سے سال کے اس آخری مہینے میں کمپنی نے عالمی معیار کی ان ٹائلوں پر 40 فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے ٹائل سلیکٹ کی تیار کردہ ٹائلوں کی فروخت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، فیصل آباد میں تین مقامات پر ڈسپلے سنٹر کامیابی سے چل رہے ہیں، سرگودھا کے شہریوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ فیصل آباد کے ان ڈسپلے سنٹروں سے استفادہ حاصل کریں۔ کیونکہ ہماری مصنوعات کی قیمتیں شہر میں فروخت ہونے والی مصنوعات کی قیمتوں سے کئی گنا کم ہیں، خریداروں کو سرگوھا تک ڈیلیوری مفت فراہم کی جائے گی، کمسٹر سروس آفیسر امجد علی بلوچ نے کہا کہ ٹائل سلیکٹ کا معیار دنیا کی بہترین ٹائلوں میں ہوتا ہے، جبکہ متوسط طبقے کے لئے اعلیٰ معیار کی ٹائلیں بھی مہیا کرنے کا اعزاز ٹائل سلیکٹ کو حاصل ہے، جس کی فروخت ٹائل بازار کے نام سے جاری و ساری ہے۔

ٹائل سلیکٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...