لاہور ضلعی انتظامیہ کاآرمی پبلک سکول کے شہداء کوخراج عقیدت

لاہور ضلعی انتظامیہ کاآرمی پبلک سکول کے شہداء کوخراج عقیدت

لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کا سانحہ پشاور اے پی ایس سکول کے شہید طالب علموں کی یاد میں منائے جانے ہفتہ کے چھٹے روز بھی تقریبات کو منانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے پروگرام میں شہداء کو زبر دست خراج عقیدت و تحسین پیش کیا۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے قائد اعظم لائبریری باغ جناح سے چیئرنگ کراس تک ایک مشعل بردار ریلی کا اہتمام کیا جس میں مختلف طبقہ ہائے زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریلی میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان، ڈی جی (پی ایچ اے)،این جی اوز کے نمائندگان،مختلف سکولوں کے بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرز، سٹیمرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے اور سانحہ پشاور کے طالب علموں کو زبر دست خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر واپڈا ہاؤس پر ایک بڑی سکرین کو نصب کرکے پروجیکٹر کے ذریعے ڈاکو منٹری چلائی گئی جس میں سانحہ پشاور کے حوالے سے دکھایا گیا اور دہشت گردی کے خلاف کیے جا نے والے اقدامات کا تذکرہ کیا۔ گورنمنٹ گرلز کا لج مرغزار کا لونی میں ایک سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا سیمینار میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کے علا وہ شہریوں اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔طا لبات نے اپنی تقریریوں میں پشا ور کے شہداء کو سلام پیش کیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی معاشرے کی صلاح و ترقی کے لیے اس معاشرے کی مائیں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ٹی ایم اے شا لیمار کی جانب سے شا لیمار آفس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ایم پی اے چوہدری شہباز اور ایم پی اے با ؤ اختر نے سیمینار میں شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...