راولپنڈی آرٹس کونسل میں سانحہ پشاور کی یاد میں پوسٹرسازی کے مقابلے

راولپنڈی آرٹس کونسل میں سانحہ پشاور کی یاد میں پوسٹرسازی کے مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ہفتہ شہداء آرمی پبلک سکول پشاورکے سلسلے میں طلبہ کے مابین’ قربانیوں کو سلام ‘کے عنوان سے پوسٹرسازی کے مقابلے کا انعقادکیا گیا۔مقابلے میں سوسے زائدبچوں نے پوسٹرزکے ذریعے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے آرمی پبلک سکول کے شہداء کوخراجِ تحسین پیش کیا۔ناہیدمنظوراور ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے مقابلے کے شرکاء میں انعامات اورسرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج کشمیرروڈکا طالبہ لائبہ منیرنے پہلی، اِسی کالج کی مریم ملک نے دوسری،آرٹس کونسل کے اسدجدون نے تیسری جبکہ ایف جی کالج کی صبا سلیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔معروف آرٹسٹ محمودعلی اورشاہدنصیرنے ججزکے فرائض انجام دیے۔تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکاکہنا تھا کہ سانحہ پشاورکی وجہ سے اب بھی ہرآنکھ آبدیدہ ہے۔انھوں نے کہا کہ آج پوسٹرزکے ذریعے جس طرح طلبہ نے اپنے جذبات کااظہارکیا وہ قابلِ تحسین ہے اور اس سے صاف ظاہرہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ شہداء کے وراثہ کے ساتھ بھرپوریکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔