سانحہ پشاور کے شہداء کا غم آج بھی دلوں میں زندہ ہے،زاہد راجہ

سانحہ پشاور کے شہداء کا غم آج بھی دلوں میں زندہ ہے،زاہد راجہ

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے سانحہ اے پی ایس پشاور کو ایک سال مکمل ہونے پر ( آ ج ) بدھ کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ شہداء ہال میں دن گیارہ بجے سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے بھی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد محمود راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء بچے آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں ، وکلاء برادری شہید بچوں کے والدین کے غم میں برابر شریک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج دن گیارہ بجے سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے شہداء ہال میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بیرسٹر ظفر علی شاہ خصوصی شرکت کریں گے ، تقریب کے اختتام پر فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی بعدازاں شہداء کی یاد میں شام چار بجے ایف ٹین مرکز میں ٹریڈ یونین اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر شمعیں روشن کریں گے تاہم وکلاء مقدمات کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...