عامر خان کے خلاف کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی

عامر خان کے خلاف کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کے خلاف دہشت گردوں کی سرپرستی سے متعلق کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔ انسداد دہشت گرد ی کی عدالت میں ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کے بچے اور اہلیہ دبئی میں ہیں اور وہیں زیر تعلیم ہیں اور ان کے ویزے ختم ہونے والے ہیں لہذا مجھے دو ہفتوں کے لیئے دبئی جانے کی اجازت دی جائے درخواست پر رینجرز کی جانب سے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ تفتیش افسر کو مفرور ملزمان رئیس عرف مما، شہزاد ملا،نعیم ملا ،عمران اعجاز نیازی سمیت پانچ ملزمان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ طلب کرلی سماعت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان کہنا تھا کہ میئر کے حوالے سے مجھے پتا ہوگا تو بھی نہیں بتاؤں گا اس کا فیصلہ اور اعلان رابطہ کمیٹی کرے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...