سندھ ہائی کورٹ :پی ایم ڈی سی کے ا لیکشن پر حکم امتناع جاری

سندھ ہائی کورٹ :پی ایم ڈی سی کے ا لیکشن پر حکم امتناع جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کی صاحبزادی ڈاکٹر نصرت کمال کی درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کے ا لیکشن پر حکم امتناع جاری کردیا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ کی صاحبزادی ڈاکٹر نصرت کمال نے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کے الیکشن کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ڈاکٹر نصرت کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں میں نے 124 ووٹ حاصل کیئے جبکہ مخالف امیدوار ناصر خان نے9 ووٹ حاصل کیئے عباسی شہید اسپتال کے پولنگ اسٹیش میں 70 ووٹ رجسٹرڈ تھے لیکن وہاں سے ناصر خان کو140 ووٹ نکلے جو کہ دھاندلی ہے لہذا ان تنائج کو کالعدم قرار دیا جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے الیکشن کے نتائج پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نتائج کے اعلان سے روک دیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...