سانحہ قصبہ و علیگڑھ کے شہداء کی برسی ملک بھر میں منائی جائے گی

سانحہ قصبہ و علیگڑھ کے شہداء کی برسی ملک بھر میں منائی جائے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 14دسمبر 1986ء سانحہ قصبہ و علیگڑھ ء اور16دسمبر 1971ء سقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔ برسی کے سلسلہ میں مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں مورخہ 16؍ دسمبر 2015ء بروز بدھ بعد نماز ظہر تا عصر منعقد کیا جائے گا جس میں شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی۔اندرون سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ایم کیوایم کے دفاتر پرشہداء کی برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کیاجائے گا ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تمام حق پرست ارکان پارلیمنٹ ، کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مورخہ 16دسمبر 2015ء کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں برسی کے سلسلے میں منعقدہ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...