سندھ ہائی کورٹ ، گورنر راج کے نفاذ کیلئے درخواست دائر

سندھ ہائی کورٹ ، گورنر راج کے نفاذ کیلئے درخواست دائر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے سماعت آج(بدھ) ہوگئی۔ مولوی اقبال حیدر کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں حالات بہت خراب ہیں، آئین اور قانون کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے اور رینجرز کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی سے روکا جارہا ہے، اس لئے عدالت عالیہ وفاقی حکومت کو ہدایت کرے کہ وہ صدر مملکت سے سندھ میں گورنر راج کی سفارش کرے۔عدالت عالیہ نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے بدھ کو تاریخ مقرر کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...