ڈاکٹر عافیہ کی حوالگی درخواست کی سماعت ملتوی

ڈاکٹر عافیہ کی حوالگی درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ نے درخواست دائر کی تھی کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان لانے کے لیئے کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے لہذا متعلقہ اداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی یاجائے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دروکنی بنچ نے کی عدالت میں وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ داکٹر عافیہ کے حوالے سے سمری وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہے لیکن ا س پر دستخط نہیں کیے گئے ہیں عدالت نے سماعت اکیس دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر عدالت کو بتایا جائے کہ سمری اب تک کس مرحلے میں ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...