پنجاب کی 212یونین کونسلز کے ضمنی انتخابات، سخت سیکیورٹی کی ہدایات

پنجاب کی 212یونین کونسلز کے ضمنی انتخابات، سخت سیکیورٹی کی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(محمد نواز سنگرا)الیکشن کمیشن نے پنجاب کی 212یونین کونسلوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سے سیکیورٹی ما نگ لی۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں مختلف یونین کونسلوں میں چئیرمین اور جنرل کونسلر کیلئے 58یونین کونسلوں میں 17دسمبر جبکہ 154یونین کونسلوں میں 30 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا،بعض یونین کونسلوں میں چئیرمین کیلئے جبکہ بعض میں جنرل کونسلر کیلئے ووٹنگ کرائی جائے گی۔جن یونین کونسلوں میں ضمنی انتخابات کرائے جا رہے ہیں ان میں سے متعدد ایسی ہاں جن میں بیلٹ پیپر کی چھپائی غلط ہونے کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ میں توسیع کرنا پڑی۔الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے تمام تر امور زیر غور لائے گئے ۔محکمہ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئی جی پولیس پنجاب کو ہدایات جاری کریں گے کہ جن اضلاع اور یونین کونسلوں میں الیکشن کا انعقاد ہونا ہے ان میں مکمل سیکیورٹی کی فراہم یقینی بنایا جائے۔
ضمنی انتخابات