بہاونگر:مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے، متعدد لائن حاضر

بہاونگر:مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے، متعدد لائن حاضر

بہاولنگر(راؤ دلشاد احمد نوید)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا، متعدد ایس ایچ او لائن حاضر۔تفصیلات کیمطابق ڈی پی او بہاولنگر نے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ٹرانسفر کر دئیے ۔ تبدیل ہونے والوں میں تھانہ ڈونگہ بونگہ کے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری محمد عمران کو تھانہ فقیر والی، تھانہ فقیر والی سے انسپکٹر رانا علی اکبر کو ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ، انسپکٹر پر ویز باجوہ کو پولیس لائن سے تھانہ بخشن خان ، تھانہ بخشن خان کے ایس ایچ او سب انسپکٹر زوار حسین کو پولیس لائن ، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری محمد ندیم اقبال کو ایس ایچ او تھانہ ڈہرانوالہ جبکہ ڈہرنوالہ سے سب انسپکٹر عباس شاہ کو لائن حاضر ، پولیس لائن سے انسپکٹر شہنشاہ خان کو ایس ایچ او تھانہ مروٹ تعینات کر دیا ہے، پولیس لائن سے انسپکٹر حسن جتوئی کو تھانہ گھمنڈ پور جبکہ سب انسپکٹر ارشاد وٹو کو پولیس لائن ، اسی طرح پولیس سے انسپکٹر ملک محمد اقبال کو ایس ایچ او تھانہ تخت محل تعینات کر دیا ہے ا جبکہ تخت محل کے ایس ایچ او نصیر احمد کو پولیس لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی کیوجہ سے گزشتہ دنوں آر پی او بہاولپور نے ایس ایچ او تھانہ مروٹ انسپکٹر غضنفر علی کی تنزلی کے بعد معطل کر دیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...