سانحہ اے پی ایس کے شہدا ء اور غازی بچے ہمارے قومی ہیروز ہیں ،خانزادہ خان

سانحہ اے پی ایس کے شہدا ء اور غازی بچے ہمارے قومی ہیروز ہیں ،خانزادہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر خانزادہ خان،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور غازی بچے ہمارے قومی ہیروز ہیں سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور غازی بچوں کی قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھلا سکتی مصوم بچوں کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے مصوم بچوں کی شہادت کے باعث قوم آج بھی غم میں ڈوبی ہوئی ہیں انہیں شہید بچوں کی قربانیوں کی وجہ سے قوم متحد و منظم ہو چکی ہے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سانحہ میں شہید کلیوں ،غازیوں اور اْن کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور غم زداہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا وفاقی اور صوبائی حکومت سے پور زور مطالبہ کرتاہے کہ عظیم سانحہ کی وجہ سے غازی بچوں کی زہنی حالت آج بھی ٹھیک نہیں ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں شہداء کے خاندانوں اور غازی بچوں کے ساتھ تمام واعدے پورے کریں غازی بچوں کی تربیت بہتر سے بہتر طریقے سے کیا جائے کیونکہ ان غازی بچوں میں میڈیکل ،انجینئرنگ اور دیگر شعبہ جات کے طلباء ہیں جن کی حالت آج بھی خراب ہے ان کے صحت اور پڑھائی میں حکومتیں اپنے واعدے پورے کریں اور سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور غازیوں کے نام پر مزید فضول سیاست بند کیا جائے