صحت سہولت پروگرام ؛ملکی تاریخ کا پہلا اور منفرد ہیلتھ انشورنس سیکم ہے شہرام ترکئی

صحت سہولت پروگرام ؛ملکی تاریخ کا پہلا اور منفرد ہیلتھ انشورنس سیکم ہے شہرام ...

 پشاور( پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام تراکئی نے کہا ہے کہًً صحت سہولت پروگرامًً نہ صرف صوبے بلکہ ملکی تاریخ کا پہلا اور منفرد ہیلتھ انشورنس سکیم ہے جسے صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کے سات لاکھ افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم ہونگی یہ موجودہ صوبائی حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے اور حقیقی معنوں میں ایک تبدیلی ہے جسے نہ صرف غریب اور نادار لوگوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم ہوں گی بلکہ صوبے میں غربت کی شرح میں بھی نمایاں کمی لائی جاسکے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں صوبائی حکومت کے ہیلتھ انشورنس سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت انسانی وسائل کی ترقی میں اچھی صحت کے کردار سے بخوبی واقف ہے اور صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی لئے یہ حکومت اقتدار میں آتے ہی صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے متعدد ایسے پروگرام شروع کررکھے ہیں جن کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ً صحت سہولت پروگرامً کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ اس پروگرام سے صوبے کے غریب عوام کو صحت کی معیاری سہولیات مفت فراہم کرکے ان کی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے صوبائی حکومت ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کے لئے ایک بڑا منصوبہ شروع کر رہی ہے اور یہ منصوبہ اگلے چھ مہینوں میں مکمل کیا جائے گا منصوبے کی تکمیل سے صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کے لئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ شہرام تراکئی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں جتنی بھی اصلاحات لانے کا منصوبہ بنایا ہے ان پر ہر حالت میں عملدرآمد کی جائے گی اور اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ً صحت سہولت پروگرامً کے تحت صحت کارڈز کی تقسیم کے عمل میں شفافیت کا ہر لحاظ سے خیال رکھا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے یہ حق صرف حقدار کو ملے ۔شہرام تراکئی نے اس سکیم کے اجراء میں مالی معاونت کرنے پر جرمن حکومت اور اس پرعملدرآمد کی ذمہ داری اٹھانے پر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، جرمن سفیر مس اینا لیبیل ، سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر جمال یوسف پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیلتھ انشورنش سکیم ڈاکٹر ریاض تنولی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں وزیر اعلی نے مردان سے تعلق رکھنے والے ایک نادار مریض کو صحت کارڈ دے کر اس سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...