دیپالپور ایڈووکیٹ کے گھر ایک کروڑسے زائد مالیت کی ڈکیتی

دیپالپور ایڈووکیٹ کے گھر ایک کروڑسے زائد مالیت کی ڈکیتی

 دیپالپور (نامہ نگار)دیپالپور بار کے ممبر حافظ شعیب احمد ڈولہ ایڈووکیٹ کے گھر واقع ڈولہ پختہ میں 12 مسلح افراد نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات نقدی اور دیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ اسی رات ہی عبدالمجید وٹو ایڈووکیٹ کے گھر میں بھی ڈاکوؤں کے اسی گروہ نے ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی لیکن انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاتو ڈاکو عبدالمجید وٹو ایڈووکیٹ کے والد اور ایک خاتون کو زخمی کر کے موقع سے فرار ہوگئے ۔دونوں وارداتوں سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کمر کس لی جبکہ واقعہ سے وکلاء میں سخت تشویش پھیل گئی۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ رانا فیصل نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے سپیشل ٹیمیں ASP دیپالپور نجیب اللہ خاں کی زیر نگرانی تشکیل دے دی۔

ایک کروڑ ڈکیتی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...