جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے آغا سراج درانی

جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے آغا سراج درانی

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز اپوزیشن ارکان کارروائی میں مداخلت نہ کرتے تو رینجرز کے اختیارات کی قرارداد کی باری آجانی تھی۔اسپیکر کے پاس کارروائی میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف بڑے اختیارات ہوتے ہیں۔منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگومیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ اپوزیشن کا کردار ٹھیک نہیں ہے۔ اگر ہنگامہ نہ ہوتا تو قرارداد کی باری آجانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے پاس کارروائی میں مداخلت کرنیوالوں کے خلاف بڑے اختیارات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات کی قرارداد گیارویں نمبر پر تھی۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنا ٹھیک نہیں۔ اپوزیشن کو وقت دیا لیکن اس کے باوجود ان کا رویہ درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ رولز کے مطابق میرے پاس اختیا ر ہیں کے قانوں کی کتابیں اور ایجنڈا پھاڑنے پر ان کے خلاف کاروائی کر سکتا تھا لیکن میں نے ڈھائی سالوں میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔اسپیکر نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں ایجنڈے کی کو ئی حیثیت نہیں، جبکہ ایوان کی کارروائی چلانے کیلئے متفقہ طور پر قواعد وضوابط بنائے گئے جن کی اپو زیشن کی جانب سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے.ایک سوال کی جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات ملنے میں کو ئی قباحت نہیں ایوان کے ایجنڈے پر قرارداد ہو نے کے باوجود اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...